موسم

  • Nov 20, 2023

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی میں سرد رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،اسکردومنفی04 ، گوپس ،کالام اور سری نگر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔