اہم خبریں

  • Nov 20, 2023

وزیراعظم نے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا

وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو پریذیڈنٹ سیکریٹریٹ، وزیراعظم آفس، کابینہ سیکریٹریٹ، نیشنل سیکورٹی ڈویژن، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن، ریاستی سرحدی ریجنز ڈویژن کے لئے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔۔ان وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر کے قلمدان بحیثیت انچارج وزیر وزیراعظم کے پاس ہیں۔