فن و ثقافت

  • Nov 20, 2023

جداگانہ اسلوب کے حامل شاعرفیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے 39 سال ہوگئے

ترقی پسندانہ سوچ اور جداگانہ اسلوب کے حامل شاعرفیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے 39 سال ہوگئے ہیں مگر اہل علم و ادب آج بھی ان کی شاعری کے سحر میں مبتلا ہیں۔
فیض احمد فیض ادب کے افق پر چمکنے والا ایک ایسا آفتاب ہے جس نے دنیائے ادب کو کبھی نہ ختم ہونے والا اجالا بخشا۔ ا نھو ں نےگورنمنٹ کالج لاہورسے ایم اے انگلش اور بعد میں اوورینٹل کالج سے ایم اے عربی کیا یہی وہ وقت تھا جب فیض کی شاعری اپنے جدا گانہ انداز بیان کے باعث ترقی کی منازل طے کرتے اس نقطہ عروج پر پہنچ چکی تھی جہاں تک شاید ہی کوئی دوسرے ترقی پسند شاعر کی رسائی ممکن ہو۔ بظاہر فیض کی شاعری اپنے اندر رومانوی انداز سمیٹے ہوئے ہے مگر اس میں مساوات اور آزادی کا پیغام ہے۔
فیض احمد فیض تعلیم و تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے انہیں پاکستان ٹائمز اور اردو اخبار امروز کے چیف ایڈیٹیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔فیض احمد فیض کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز سمیت کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔