موسم

  • Nov 19, 2023

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 12گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لیہہ منفی 05 ،اسکردومنفی02 ، گوپس اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔