بین الاقوامی

  • Nov 18, 2023

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی غزہ کی صورت حال پر بریفنگ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رکن ممالک کوغزہ کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورت حال ناقابل بیان ہے۔ ہسپتالوں زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں جن میں متعددبچے شامل ہیں۔جنگ زدہ علاقے میں نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔غزہ کے لوگ اسرائیلی فورسز کی جانب سےصدی کی شدید ترین بمباری برداشت کر رہے ہیں ۔ آئے روز اموات سامنے آرہی ہیں جن میں سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ کے عملے کے102 ارکان بھی شامل ہیں۔ مظالم بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں جن کی تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیئے۔