موسم

  • Nov 17, 2023

بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم جنوبی اور مغربی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی06 ، لہہ منفی05، گلگت،کالام منفی02 ،ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔