امریکا کی معمر خاتون کا13 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگا نے کانیاریکارڈ
امریکا کی معمر خاتون نے 13 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
شکاگوشہر سے تعلق رکھنے والی104 سالہ خاتون’’ڈوروتھی ہافنر‘‘نےپیراشوٹ کےذریعے چھلانگ لگاکر سب کو حیران کردیا۔
سکائی ڈائیونگ کے بعد ڈوروتھی ہافنر انتہائی پرجوش نظر آئیں ۔ا ن کاکہنا تھا کہ عمر محض ایک عدد ہے ۔ انہوں نے پہلی بار سو سال کی عمر میں سکائی ڈائیونگ کا تجربہ کیا تھا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈسویڈن کی 103 سالہ خاتون ’’لِینا۔لارسن‘‘ کے پاس تھا جس نے2022 میں ریکارڈقائم کیاتھا۔