موسم

  • Sep 23, 2023

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مومم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعد از دوپہر پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کی توقع ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 44، ڈیرہ اسماعیل خان اورلسبیلہ میں اکتالیس ،نوابشاہ اور سکھرمیں چالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔