افتخار عارف پر بننے والی دستاویزی فلم کی تقریب اجراء
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراءسے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عارف ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں جو ملک میں علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد نے کہا کہ افتخار عارف کی ادب کے شعبہ میں بے پناہ خدمات ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی ابتداءسے لے کر اب تک مختلف پروگراموں میں شعراءاور ادیبوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔