قومی

  • Sep 19, 2023

کراچی ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ری ہیبلی ٹیشن ڈولپمینٹ کا اجلاس

نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کراچی میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ری ہیبلی ٹیشن ڈولپمینٹ کا اجلاس ہوا۔ نگراں وزیر اعلی سندھ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مردوں میں خواندگی کا تناسب 71 فیصد اور خواتین میں 46 فیصد ہے۔ اسکول ڈراپ آؤٹ ریشو 54 فیصد ہے۔ 72 فیصد آبادی کو صاف پینے کے پانی کی رسائی ہے۔ مالی سال 2023-24 کا بجٹ 2 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، جس میں سے ترقیاتی بجٹ 702 ارب روپے کا ہے۔ سال 23-2022 میں 770 ترقیاتی اسکیمز مکمل ہوئیں۔ اہم منصوبوں میں فارنزک لیب، سیف سٹی، کے بی فیڈر کی لائننگ، کراچی کے لئے 65 ایم جی ڈی مزید پانی کی اسکیمز اور ایس تھری اور گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالےکی بحالی ہے۔ نگراں وزیر اعلی سندھ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تعليم کو اہمیت دی جائے، تعليم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، اس لیے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔