معروف شاعر عاطف توقیر کے شعری مجموعے رد کی تقریب پذیرائی
بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام ایک خوبصورت ادبی شام ۔۔۔معروف شاعر عاطف توقیر کے شعری مجموعے رد کی تقریب پذیرائی اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا،جس میں فرانس کی تمام ادبی تنظیموں کے شعراء نے بھرپور شرکت کی ۔معروف شاعر عظمت نصیب گل نے مشاعرے کی صدارت کی ۔مشاعرے کا آغاز عاطف توقیر کے شعری مجموعے سے ہوا ۔۔بزم اہل سخن پیرس کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود ایاز نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے باقاعدہ مشاعرے کا آغاز کیا اور شعراء نے اپنے کلام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور دل کھول کر داد وصول کی۔۔بزم اہل سخن پیرس کے سرپرست اعلیٰ شیخ نعمت اللہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اردو ادب کے فروغ کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔