لیبیا میں امدادی سرگرمیوں کیلئے آئے یونانی رضاکاروں کو حادثہ، 7 افراد ہلاک
لیبیا میں امدادی سرگرمیوں کیلئے آئے یونانی رضاکاروں کو حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
لیبیا حکام کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جاتے ہوئے رضاکاروں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے خطرناک طوفان کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں جاں بحق اور لاپتہ ہوگئے تھے۔