جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آخری ایک روزہ میچ میں 122رنزسے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز تین۔دو سے جیت لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ 50اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 315رنزبنائے۔ ایڈن مرکرم نے 93رنزکی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر نے 63، مارکو جینسن نے 43اور اینڈل فیلوکوایو نے 38رنزجوڑے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زامپانے 3وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34.1اوورزمیں 193رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مچل مارش 71رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے مارکو جینسن نے 5اور کیشو مہاراج نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مارکو جینسن میچ اور ایڈن مرکرم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔