سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 18, 2023

فرانس میں رگبی یونین ورلڈ کپ،آسٹریلیا کو فجی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

رگبی یونین ورلڈ کپ2023 میں آسٹریلیا کو فجی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے اپنے میچز جیت لئے۔
سینٹ ایٹیان فرانس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں فجی نے آسٹریلیا کو 15کے مقابلے میں 22پوائنٹس سے حیران کن شکست دی۔فجی کی اپنی رگبی کی تاریخ میں ولابائیز کے خلاف یہ تیسری جبکہ ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ہے۔

نائس میں کھیلے گئے پول ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے جاپان کو 12کے مقابلے34پوائنٹس سے ہرایا۔9پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر قابض انگلش ٹیم اس کامیابی کے بعد کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بورڈاکس میں کھیلے گئے پول بی کے میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ورمانیہ کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 76پوائنٹس سے کامیابی سمیٹی۔کوبس۔رینچ نے 25منٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کی دوسری تیز تریں ہیٹ ٹرک کی۔