سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 18, 2023

فارمولا 1چیمپئن شپ ۔سنگا پور گراں پری ڈبل ورلڈ چیمپئن میکس ورسٹاپن کی فتوحات کے سلسلے کوبریک

سپین کے کارلوس سینز نے ’سنگاپور گراں پری‘ جیت کر ڈبل ورلڈ چیمپئن میکس ورسٹاپن اور ان کی ٹیم کی لگاتار فتوحات کوبریک لگادی۔
سنگاپور میں ہونے والی فارمولا۔ون سیزن کی 15ویں ریس میں کارلوس سینز نے پول پوزیشن سے آغاز کیا اور62لیپس پر مشتمل فاصلہ 1گھنٹے 46منٹ اور37.418سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ برطانیہ کے لینڈو۔نورس اعشاریہ آٹھ ایک دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سات مرتبہ کے فارمولا۔ون چیمپئن برطانیہ ہی کے لوئس ہملٹن نے 1.269سیکنڈز کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے پانچویں نمبر پرریس کا اختتام کیا۔