موسم

  • Sep 18, 2023

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیریں سندھ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی بیالیس ،نوابشاہ ، تربت چالیس، جبکہ سکھر اور موہنجوداڑو میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔