قومی

  • Sep 18, 2023

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرسماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ طریقہ کار موجود ہے اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔