قومی

  • Sep 18, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی آڈیو لیک معاملہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی آڈیو لیک کے معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے ماتحت کوئی بھی ادارہ عام شہریوں کے فون ٹیپ نہیں کرتا اور نہ ہی اس معاملہ میں کسی متعلقہ ایجنسی نے ایسی کوئی ریکارڈ نگ کی ہے ۔

وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ اور پے ٹی اے کے کسی قانون کے تحت شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس ایسی کوئی سہولیات موجود ہیں۔