قومی

  • Sep 18, 2023

وزیراعلیٰ پنجاب دورہ چین ،چینی حکام اورپاکستانی سفارتخانےکے افسران نےاستقبال کیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین پہنچ گئے۔۔چین کے اعلیٰ حکام اورپاکستانی سفارتخانے کے افسرا ن نے وزیراعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔نگران وزیراعلیٰ نقوی نے قائمقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی کا شکریہ ادا کیا۔ نگران وزیراعلٰی کہا کہ چین کے اشتراک سے زراعت اور دیگر شعبوں میں پائیدار تبدیلیاں لائیں گے۔قائمقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی نے کہا کہ محسن نقوی کا دورہ چین پنجاب کے عوام کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔