بین الاقوامی

  • Sep 17, 2023

ترکیہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے، اردوان کا انتباہ

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اردوان نے ترکیہ کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے الگ ہونے کی کوششو میں مصروف ہے۔یورپین یونین نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ تعلقات کی بہتری کے لیے ’ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک‘ مرتب کرے۔
ترکیہ پچھلے 24 سالوں سے اس بلاک کا رکن بننے کا خواہاں ہے تاہم یورپین یونین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام نہ کرنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے باعث حالیہ سالوں میں ترکیہ کے الحاق کے حوالے سے بات چیت رکی ہوئی ہے۔