فن و ثقافت

  • Sep 07, 2023

پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے 1000 سال پرانی ممی دریافت کر لی

پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے 1000 سال پرانی ممی دریافت کر لی ۔
دارالحکومت لیما میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران ماہرین کوہڈیوں کا ایک ڈھانچہ ملا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہےکہ یہ ہزار سال پرانےایچماں کلچر سے تعلق رکھتی ہے۔ممی کے ساتھ مٹی کے چند برتن بھی ملے ہیں۔لیما کے نواحی علاقے ہواکا پُکلانا میں آثار قدیمہ کے ماہرین کو پرانے دور کی باقیات کے شواہد ملے تھے جس پر انھوں نے2015 میں کھدائی کا کام شروع کیا۔کھدائی کےدوران ممی کا ڈھانچہ اور دیگر باقیات دریافت کی گئیں۔