آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس پاکستان پہنچ گئے
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس نے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ آئی سی سی عہدیداروں نے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور دیگر حکام سے ملاقات کی ۔ملاقات میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ایشیا کپ سمیت پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اورمستقبل میں پاکستان میں کرکٹ میچز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔بارکلے پندرہ سال میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی وفد کے دورے کو اہم قراردیا۔