ٹاپ سٹوری

  • May 30, 2023

مذاکرات سیاسی عمل کا کلیدی جزو، جمہوریت کے ارتقاء میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں: وزیراعظم محمدشہبا زشریف

وزیراعظم محمدشہبا زشریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سیاسی عمل کا کلیدی جزو ہیں جو جمہوریت کے ارتقاء میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں،تاریخ ایسے سیاسی اور آئینی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے جب سیاسی قائدین مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور قومی امور پر اتفاقِ رائے قائم ہوا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تاہم یہاں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ پھیلانے والے ایسے لوگ جو خود کو نام نہاد سیاست دان کہلواتے ہیں، مذاکرات کے اہل نہیں ہو سکتے۔ان کےعسکریت پسندانہ اقدامات کیلئے احتساب ہونا چاہیئے،یہ کوئی معیوب بات نہیں بلکہ دنیا کی ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔