قومی

  • May 30, 2023

صدر مملکت ، گورنر بلوچستان کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

صدرڈاکٹرعارف علوی سے بلوچستان کے گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنرہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔صدرمملکت اور گورنر بلوچستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کے اہم سیاسی اور انتظامی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

اس سے پہلے صدرڈاکٹرعار ف علوی گورنر ہاؤس پہنچے تو بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی ۔ صدرمملکت کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں ۔صدرمملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

کوئٹہ آمدپر بلوچستان کے گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعلیٰ حکا م نےہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدرڈاکٹرعارف علوی آج 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔