بین الاقوامی

  • May 30, 2023

نابلس شہر میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ،46 فلسطینی زخمی

فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ۔اسرائیلی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 46 فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اسرائیلی اہلکار شہید حسن قطانی سمیت دیگر گھروں میں گھسے۔قابض فورسز نے رملا سے 2 کم عمر نوجوانوں جبکہ مسجد اقصیٰ کے احاطے سے الفتح کے 4 کارکنان کو حراست میں لیا ہے ۔گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے شہید فلسطینی نوجوان اشرف محمد ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔