صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ منظوری دیدی
صدرڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی بطورچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔جسٹس اقبال حمید الرحمان تین سال کےلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے ۔جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں ۔صدرمملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل ایک سو پچہتر اے کی شق تیرہ کے تحت دی ہے ۔