بین الاقوامی

  • May 30, 2023

یوکرین نے ماسکو پر ڈرون حملے کئے ہیں، روس کا الزام

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے دارلحکومت ماسکو پر ڈرون حملے کئے ہیں ۔روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو پر حملے کرنے وا لے متعدد ڈرونز تباہ کردئیے گئے ہیں۔ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دو افراد معمولی زخمی اور کئی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔رو س نے رواں ماہ کے آغاز پر بھی صدر پوٹن کو قتل کرنے کی غرض سے یوکرین پر ماسکو میں ڈرون حملوں کا الزام لگایا تھا تاہم یوکرین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔یوکرین حکام نے کا کہنا ہے کہ دارلحکومت کیف اور قریبی علاقوں پر روسی ڈرون حملوں میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یوکرینی حکام نے 29 ڈرون طیارے گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔