بین الاقوامی

  • May 30, 2023

سوڈان میں جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہوگئی۔ اس سے پہلے ہونے والا معاہدہ گزشتہ شام ختم ہو گیا تھا۔سعودی عرب اور امریکہ نے جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے زیادہ وقت ملے گا۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی ہے۔