190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: فواد چودھری نیب راولپنڈی میں پیش
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہو گئے۔ نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کیا تھا ۔