قومی

  • May 30, 2023

سندیافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے،وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندیافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خواتین سے بدسلوکی کا الزام بڑا سنگین ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں۔ عمران خان پروپیگنڈے کی بجائے ثبوت دے ورنہ اپنی زبان بند کرے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کہا کہ مرد روبوٹ نہیں ہوتے اور کبھی لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کی۔یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا ۔وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا اوراس کے دیئے ثبوت پر چئیرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر سنگین الزام صرف ۔میڈیا پریڈیٹر۔ہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے۔