قومی

  • May 30, 2023

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کپاس کی بوائی اورپیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کپاس کی بوائی اورفصل کی پیدواری صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو صوبے بھر میں جعلی زرعی ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے شاندار کپاس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرض دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپاس کو فروغ دینے کے لیے ملتان میں انٹر نیشنل کپاس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔