عمران خان کی طرح عدالتوں سے بھاگنےوالے نہیں،شاہدخاقان عباسی
رہنمامسلم لیگ ن شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی طرح عدالتوں سے بھاگنےوالے نہیں۔ ہم تو کہتےہیں کہ ہمارے کیس عدالتوں میں چلائیں،ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ سابقہ حکومت میں سیاسی مخالفین پرجھوٹےکیسز بنائے گئے۔ 3سال سے پیش ہورہے ہیں ، نہ نیب پیش ہوتی ہے اور نہ ہی گواہ۔