ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 30, 2023

34ویں نیشنل گیم میں ٹینس کے مقابلے: سنگلز میں واپڈا کے عقیل خان اورسارہ محبوب فاتح

34ویں نیشنل گیمز کےٹینس مقابلے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئے۔
مینز سنگلز کا گولڈ میڈل واپڈا کے عقیل خان کے نام رہا ۔ خواتین میں واپڈا کی سارہ محبوب فاتح رہیں۔ واپڈا نے ٹینس ایونٹ میں پانچ گولڈ میڈلز اور آرمی نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نےفاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےاحسان مزاری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔میڈلز جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی کی جائے گی۔