پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ ، ڈائنامائٹس نے بلاسٹرز کو78رنز سے ہرا دیا
پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی ۔ ایونٹ کے میچ میں بلاسٹرز کو78رنز سے ہرا دیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ڈائنامائٹس نے 45اوورز میں4وکٹوں پر214رنز بنائے۔ سدرہ امین 95اور بسمہ معروف 65رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
جواب میں پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم 37.3اوورز میں 136رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ منیبہ علی33رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رامین شمیم نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔ سدرہ امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔