ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 30, 2023

فرانس :ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن،سپین کے کارلوس الکارازکا فاتحانہ آغاز

عالمی نمبر ایک اسپین کے کارلوس الکاراز اور ورلڈ نمبر ٹو سربیا کے نواک جوکووچ کا ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن کا فاتحانہ آغاز ۔ اٹلی کے فیبیو فوگنینی ، ارجنٹینا کےپیڈرو کاشن ،سوئٹزرلینڈ کے سٹان واورنکا اور ارجنٹینا کے تھیاگو آگسٹن بھی اپنے اپنے میچز میں کامیاب رہے۔
پیرس میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں الکاراز نے کوالیفائر اٹلی کے فلاویو۔کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ کارلوس الکاراز نے کوبولی کو چھ۔صفر،چھ۔دو اور سات۔پانچ سے ہرایا۔
نواک جوکووچ نے مینز سنگلز میں ریکارڈ بریکنگ 23ویں گرینڈ سلام کے حصول کےلئے پہلے مرحلے میں ڈیبیوٹینٹ امریکہ کے الیکسینڈر۔ کوواکیویک کوبغیر کسی غلطی کے سٹریٹ سیٹس میں ما ت دی۔
۔۔۔
اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے کینیڈاکے فیلکس اویئے الیاسم کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ۔چار،چھ۔چار اور چھ۔تین سے کامیابی سمیٹی۔
ارجنٹینا کےپیڈرو کاشن نے آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
سوئٹزرلینڈ کے سٹان واورنکا نے سپین کے البرٹ راموس وینولاز کو پانچ سیٹس میں مات دی۔
ارجنٹینا کے تھیاگو آگسٹن نے نیدرلینڈز کے بوٹک وین ڈی زینڈ شلپ کو حیران کن شکست دو دوچار کیا۔
اٹلی کے جینک سنرمیزبان کھلاڑی الیگزینڈر ملر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک،چھ۔چار اور چھ۔ایک سے ہرایا۔