ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 30, 2023

فرنچ اوپن خواتین سنگلز ،بیلنڈا بینچچ اور پیٹر کوویٹووا کو اپ سیٹ شکست


فرنچ اوپن خواتین سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینچچ کو اپ سیٹ شکست ،روس کی الینا۔اوانسیان ،فرانس کی کیرولینا گارسیا دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
فرانس کی کیرولینا گارسیا نےچین کی ژی یو۔وانگ کے خلاف تین سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔گارسیا نے وانگ کو سات۔چھ،چار۔چھ اور چھ۔چار سے مات دی۔
۔۔۔۔
روس کی الینا۔اوانسیان نے سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینچچ کو اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے رخصت کیا۔
برازیل کی بیٹرز۔ہداد۔مےیا نے جرمنی کی تاتیانہ ماریہ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔دو،چھ۔دو سے زیر کیا۔
دومرتبہ کی گرینڈ سلام فاتح پیٹر کوویٹووا کو اٹلی کی الیسا بیٹا۔۔کوکیاریتو کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں ا پ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیٹویا کی جیلینا اوستاپنکو نے جمہوریہ چیک کی تریزا۔مارٹنکووا کو ہرایا۔