سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 30, 2023

دنیا کے گرد سمندری راستے کے ذریعے چکر لگانے کا مقابلہ دی اوشین ریس

امریکہ کی ٹیم الیونتھ آور نےسیلنگ کے سب سے بڑے مقابلےدی اوشین ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا ہے، سوئس ٹیم ہولیسیم سے مجموعی برتری بھی چھین لی۔
سات مراحل پر مشتمل ریس کا پانچواں مرحلہ امریکہ میں نیوپورٹ رہوڈ آئی لینڈ سے ڈنمارک میں آرہس تک 35سو ناٹیکل مائیلز پر مشتمل تھا۔چارلی اینرائٹ کی کپتانی میں ٹیم الیونتھ آور نے 7دن 8گھنٹے41منٹ اور49سیکنڈزمیں اختتامی لائن عبور کرتے ہوئے ریس میں نہ صرف دوسری کامیابی سمیٹی بلکہ مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ ہولیسیم دوسرے جبکہ جرمنی کی ٹیم ملیزیا تیسرے نمبر پر رہی۔ پانچ مراحل کے اختتام پر الیونتھ آور 28 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہی ہے، ہولسیم کے 27جبکہ ملیزیا کے 24پوائنٹس ہیں۔