روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات کئی دھماکے ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران کیف پر ہونے والا پندرہواں حملہ ہے۔شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ایک میزائل کو مار گرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں دھماکے سنے گئے۔ رات کو ہونے والے حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔روس نے گزشتہ رات بھی دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا تھا۔ جس سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاع کے ذریعے روس کے چالیس ڈرون طیاروں کو گرایا گیا۔