اکیس مراحل پر مشتمل سائیکلنگ گرینڈ ٹورجیرو۔ڈی۔ اٹالیا
سلوینیا کے پریموز روگلک نے سائیکلنگ گرینڈ ٹور’جیرو۔ڈی۔اٹالیا‘ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ریس کا آخری مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش کے نام رہا۔
اٹلی میں اکیس مراحل پر مشتمل ہونے والے گرینڈ ٹور میں روگلک 85گھنٹے 29منٹ اور2سیکنڈز کے مجموعی وقت کے ساتھ فاتح رہے۔پریموز روگلک جیرو ڈی اٹالیا ٹور جیتنے والے پہلے سلوینیئن سائیکلسٹ ہیں۔ٹور کا آخری مرحلہ روم میں 126کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے مقررہ فاصلہ2گھنٹے 48منٹ اور26سیکنڈز میں طے کر کےپہلی پوزیشن حاصل کی۔