فرانس میں ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن کا آغاز: یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کا فاتحانہ سٹارٹ
ٹینس گرینڈ سلام فرنچ اوپن کا آغاز ہوگیا ہے۔یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کا فاتحانہ سٹارٹ،روس کے آندرے روبلیو اور کیرن خیچانوف، اٹلی کے لورینزو مسیٹی بھی دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
پیرس میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں ففتھ سیڈ سٹیسپاس نے جمہوریہ چیک کے جری۔ویزلی کو سخت مقابلے کے بعد چار سیٹس میں زیر کیا۔ اسٹیفانوس سٹسیپاس نے ویزلی کو سات۔پانچ،چھ۔تین۔چار۔چھ اور سات۔چھ سے ہرایا۔
پولینڈ کے ہیوبرٹ ہُرکج نے بیلجئم کے ڈیوڈ گافن کو تین گھنٹے چالیس منٹ کے میچ میں پانچ سیٹس میں شکست دی۔
17سیڈ لورینز مسیٹی نے سویڈن کے میکائل یمر کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں سات۔پانچ، چھ۔دو اور چھ۔چار سے کامیابی سمیٹی۔
روس کے آندرے روبلیو نے سربیا کے لیسلو جیری کو چار سیٹس میں شکست دی۔ روبلیو نے جیری کو چھ۔ایک،تین۔چھ، چھ۔تین اور چھ۔چار سے ہرایا۔
روبلیو کے ہم وطن کیرن خیچانوف نے فرانس کے کانسٹنٹ لیسٹین کو پانچ سیٹس میں مات دی۔
امریکہ کے سیباسچیئن کورڈا ،اٹلی کے لورینزو سونیگو، فرانس کے یوگو ہمبرٹ، پرتگال کے نونو۔بورجس اور ہنگری کے مارٹن فوچووچ بھی اپنے میچزمیں فاتح رہے۔