ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 29, 2023

فرنچ اوپن خواتین سنگلز ،یونان کی ماریہ اسکاری کو اپ سیٹ شکست

فرنچ اوپن خواتین سنگلز میں یونان کی ماریہ اسکاری پہلے مرحلے میں ہی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے رخصت ہو گئیں۔
ماریہ اسکاری کو جمہوریہ چیک کی کیرولینا مچووا نے سخت مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں سات۔چھ اور سات۔پانچ سے مات دی۔
امریکہ کی جیسیکا پگولا نے ہم وطن ڈینیلی۔ کولنز کے خلاف چھ۔چارا ور چھ۔دو سے بآسانی کامیابی سمیٹی۔
اٹلی کی کمیلا گیورگی نے فرانس کی الیزے کورنیٹ،روس کی لیوڈمیلا۔سیمسونووا نے امریکہ کی کیٹی والینٹس ، مصر کی مائیر شریف نے امریکہ کی میڈیسن برینجل، کینیڈا کی لیلی فرنینڈس نے پولینڈ کی میگدا لینتےکو شکست دی۔