آئی سی سی کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو کل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
گریگ بارکلے کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے جس میں وہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ بورڈ کے دیگرحکام سے ملاقات کریں گے۔گریگ بارکلے پچھلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔