کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 28, 2023

نیشنل سپورٹس سٹی نارووال میں یوم تکبیرٹی ٹین میچ

پاکستان سپر لیگ چیمپئن لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون یوم تکبیرٹی ٹین میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔
نیشنل سپورٹس سٹی نارووال میں ہونیوالے نمائشی میچ کی افتتاحی تقریب دن ایک بجے ہو گی جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔مقابلہ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔میچ کے لیے لاہور قلندرز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر حارث رؤف کریں گے۔ قومی ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ایونٹ میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ میچ کیلئے انٹری مفت ہوگی، تاہم شائقین کو قومی شناختی کارڈہمراہ لانا ہوگا۔