وزیراعظم محمد شہبازشریف کاکراچی ٹیکسٹائل ایکسپو کا دورہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف نےکراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو کا دورہ کیا۔ وزیراعظم مختلف سٹالز پر گئے اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ نمائش کراچی ٹیکسٹائل ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن ہے۔نمائش میں60 ملکوں کے480 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ کراچی ٹیکسٹائل ایکسپو میں260 کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نمائش کنندگان کو یقینی دلایا کہ حکومت ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی صنعتوں کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے بہترین انتظامات پر نمائش کے منتظمین کو مبارک باد دی۔