لاہور ہائیکورٹ ، عمران کیخلا ف تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفو ظ
لاہور ہائیکورٹ نے عمران کے خلا ف تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفو ظ کرلیا ہے ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف 120سے زائد بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہ استدعا کی کہ عدالت تمام مقدمات میں مزید کارروائی روکنے کے احکامات جاری کرے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ہر موقع پر درخواست گزار کی انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا ہے ۔سرکار ی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف پنجاب میں صرف 9مقدمات درج ہیں جن کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے ۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 9مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور دیگر مقدمات کے خلاف پہلے ہی عدالت عظمیٰ سے رجوع کرچکےہیں۔ سپریم کور ٹ نے درخواست کےبعد ہائی کورٹ میں اسی نوعیت کی دوسری درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔