قومی

  • May 26, 2023

عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ ،گھیراؤ کا مقدمہ: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی عسکری ٹاو ر حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے ۔ملزم سے اسلحہ برآمدکرنا ہے اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے ۔عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرے ۔عدالت نے موقف سننے کے بعد اعجاز چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج نے کیس پر سماعت کی ۔