وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کی ملاقات
نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔محسن نقوی اور شاہ زین بگٹی نے شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہدائے وطن کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا اور کوئی بھی شرپسند اس حملے میں قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
منشیات کی روک تھام کے حوالے سے محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اوراستعمال روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔