قومی

  • May 26, 2023

گورنر پنجاب سے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے سندھ پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر ہاوس لاہور میں اس ملاقات میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی اور بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو عوامی خواہشات کے برعکس وقت سے پہلے تحلیل ہونے کے باعث نئی قانون سازی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سابقہ دور میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو بھٹہ سے نکال کر زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔ وفد میں سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا ، صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو و دیگر شامل تھے۔