جاپان : گزشتہ روز 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار
جاپان میں پولیس نے گزشتہ روز 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق ناگانو شہر میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا جس کے بعد موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی جس سے 2 اہلکاردم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ حملہ آور مقامی سیاستدان کا بیٹا ہے جو واقعے کے بعد والد کے گھر چھپ گیا تھا۔جاپان میں اسلحہ رکھنے کے سخت ضوابط رائج ہیں جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات کم ہیں۔