روس کے یوکرین کے متعدد فوجی اہداف پر میزائل حملے، مگ29طیارہ اور 20ڈرون تباہ
روس نے یوکرین کے متعدد فوجی اہداف پر میزائل داغے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیٹسک، ہونگلیمان اور دیگر علاقوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے ۔ اس کے ساتھ یوکرین کے ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ اور 20 ڈرون بھی مارے گرائے۔یوکرینی فوج نے روسی حملوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی فوج نے باخموت شہر میں بھی مختلف مقامات پر گو لہ باری جاری رکھی ۔ روس نواز گروپ ویگنر نے باخموت میں اپنی پوزیشنیں روسی فوج کو منتقل کرنا شروع کر دی ہیں۔ باخموت کی لڑائی تقریباً ایک سال سے جاری ہے جس نے شہر کو کھنڈرمیں تبدیل کردیاہے۔